بولان: جھڑپ میں لیویز اہلکار کو ہلاک اور چار کو گرفتار کیا – یو بی اے

392

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈھاڈر کے علاقے سنی میں بلوچ سرمچاروں نے نوہ شم کے مقام پر زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والے مشینری کو تباہ اور عملے کو تنبیہ کرنے کے بعد سرمچار اپنے منزل کی طرف روانہ ہوئے جس کے بعد پولیس اور لیویز اہلکاروں نے سرمچاروں کا تعاقب کیا اسی دوران پولیس اور سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جھڑپ کے دوران سرمچاروں نے ایک اہلکار کو ہلاک اور چار اہلکاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی پولیس و لیویز کو سختی سے تنبیہ کرتی ہے کہ وہ سرمچاروں کا تعاقب کرنے سے باز آجائیں پولیس و لیویز میں مقامی لوگ ہونے کی وجہ سے سرمچار انہیں نشانہ بنانے سے اجتناب کرتے رہے ہیں آئندہ سرمچاروں کے تعاقب کرنے کا انجام عبرت ناک ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے جبکہ گرفتار اہلکاروں کی تفصیل تنظیم جاری کریگی۔

ترجمان کا کہنا ہے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔