بلوچستان: 33 اضلاع میں پولیو مہم شروع

141

بلوچستان کے 33 اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے، پولیو مہم کے دوران 25 لاکھ کے قریب بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

کوآرڈینیٹر ایمر جنسی آپریشن سینٹر راشد رزاق کے مطابق پولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لینگی۔

واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان سے پولیو کے سات کیسز رپورٹ ہوئے ہے۔