بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف برلن میں مظاہرہ

156

انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے دس دسمبر کے دن برانڈنبرگ گیٹ، برلن کے مقام پر بلوچ ہیومن رائٹس کونسل(بی ایچ آر سی) اور بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (بی ایچ آر او) کی جانب سے ایک مشترکہ مظاہرہ کیا گیا- مظاہرے کی قیادت بی ایچ آر سی جرمنی میں نمائندے مصطفیٰ بلوچ اور بی ایچ آر او کے جنرل سیکرٹری عبدللہ عباس نے کی۔

عالمی یوم انسانی حقوق کی مناسبت سے بلوچستان سمیت بیرون ممالک آگہی مہم چلائی گئی اور مظاہرے و دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہروں و دیگر پروگراموں میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

برلن مظہارے میں جبری طور پر گمشدہ بلوچ سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی تصاویر سمیت مختلف بینر آویزاں تھے جن پر بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی مختلف پہلوؤں کا حوالہ موجود تھا اور اس حوالے سے خاموش مظاہرے کے ذریعے بلوچوں کو درپیش سماجی، ثقافتی اور انسانی مسائل پر آگاہی دی تاکہ دنیا کی توجہ اس جانب مرکوز کراتے ہوئے اس حوالے سے انسانی بنیادوں پر بلوچوں کو درپیش مسائل کے پرامن حل کے لئے ان کی مدد حاصل کی جا سکے۔