بلوچستان کے شورش زدہ علاقے مشکے سے بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ
ریڈیو زرمبش کی رپورٹ کے مطابق پندرہ روز قبل پاکستانی فورسز نے مشکے کے علاقے رونجان سے ایک بلوچ نوجوان کو اس وقت حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا جب اس کو اس کے چاچا کے ہمراہ فوجی کیمپ بلایا تھا۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہنواز ولد بابو کے نام سے ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہنواز کو پاکستانی فوج نے اس کے چاچا کے ہمراہ کیمپ بلایا تھا اور فوج نے چاچا کو واپس جانے کو کہا اور شاہنواز کو کیمپ میں قید کرلیا جس کے بعد وہ لواحقین کے لئے لاپتہ ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز آواران کے علاقے گیشکور سے پاکستانی فوج نے کوئٹہ میں زیر تعلیم طالب علم عابد کو اسی طرح حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اہلخانہ پہ دباؤ ڈال کر اسے گشیکور ایف سی کیمپ میں پیش ہونے کو کہا ، جس کے بعد عابد جان کے اہلخانہ نے اسے کوئٹہ سے لاکر گیشکور میں فورسز کے سامنے پیش کیا اور فوج نے والد کو واپس جانے کو کہا اور عابد کو کیمپ میں قید کرلیا۔