بلوچستان: مختلف حادثات میں 1 شخص جانبحق، پانچ زخمی

227

حادثات کوئٹہ، حب، مستونگ، و سبی میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں ایک شخص جانبحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جانبحق شخص کی شناخت کچلاک کے رہائشی محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرے واقعے میں حب چوکی مین آر سی ڈی شاہراہ سٹی ریسٹورنٹ کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔

مستونگ لکپاس کے مقام پر آلٹو کار پل کے حفاظتی پلر سے ٹکرانے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

دریں اثناء سبی کے علاقے لمجی کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی پمن کمار، شبن کمار اور در محمد نامی افراد زخمی ہوگئے۔