بلوچستان: سردی میں گیس پریشر میں کمی سے عوام پریشان

632

وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، گیس پریشر نہ ہونے کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑررہا ہے، زیارت اور قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت کان مہترزئی، قلات، مستونگ، خانوزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں سردی کی شدت کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ زیارت اور قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا اور کئی علاقوں میں نلکے میں پانی جم گئے۔

گیس پریشر نہ ہونے کے باعث لوگ سردی سے ٹھٹھرتے رہیں جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی کے باعث لکڑیوں اور کوئلے کی مانگ میں اضافہ ہوگیا اور ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین چار دن تک موسم سرد رہے گی۔