بلوچستان: آواران سے طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

327

کوئٹہ میں زیر تعلیم نوجوان کو فورسز نے گذشتہ روز آواران سے  لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق آواران کے علاقے گیشکور سے طالب علم عابد جان ولد امام بخش کو گرفتار کرکے پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق عابد جان کوئٹہ میں زیر تعلیم ہے ، پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اہلخانہ پہ دباؤ ڈال کر اسے گشیکور ایف سی کیمپ میں پیش ہونے کا کہا ، جس کے بعد عابد جان کے اہلخانہ نے اسے کوئٹہ سے لاکر گیشکور میں فورسز کے سامنے پیش کیا۔

خاندانی زرائع نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے والد کو واپس جانے کو کہا اور عابد کو کیمپ سے اٹھا نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں نوجوان بالخصوص طالب علموں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔