بارکھان اور کیچ میں الیکشن ٹریبونل کا دوبارہ انتخابات کا حکم

647

الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی بی 8 بارکھان اور پی بی 48 کیچ 4 سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار عبد الرحٰمن کھیتران اور اکبر آسکانی کے انتخابی حلقوں میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔

جسٹس نذیر احمد لانگو کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ہدایت کی کہ وہ دونوں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن معطل کریں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سردار عبد الرحمٰن کھیتران اور اکبر آسکانی کے خلاف درخواستیں بالترتیب نیشنل پارٹی کے عبدالکریم کھیتران اور اصغر رند نے دائر کی تھیں۔

سردار عبد الرحمن کھیتران پی بی 8 بارکھان اور اکبر اسکھان سے پی بی 48 کیچ IV سے 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اور دونوں امیدواروں کے خلاف دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔