آواران: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

127

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا تسلسل جاری ہے جہاں کئی سالوں سے جبری طور پر لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں وہی فورسز کے ہاتھوں گمشدگی کے واقعات روزانہ رپورٹ ہورہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مالار سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے قدیر ولد برکت کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

دریں اثنا بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم کی جانب سے 24 ستمبر 2019 کو ضلع نوشکی کے علاقے کلی بٹو سے لاپتہ کیے جانیوالے ملک منان ماندائی، مئی 2013 کو کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانیوالے صالح محمد ولد ھدے مری کو بازیاب کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔