افغان صدراتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ، اشرف غنی کامیاب

265

 افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن نے بالآخر انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن نے کئی ماہ کے انتظار کے بعد نتائج کا اعلان کردیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موجودہ صدر ایک بار انتخابات میں کامیاب ہوگئے۔

نتائج کے مطابق اشرف غنی نے 9 لاکھ سے زائد ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے سات لاکھ سے زائد جبکہ گلبدین حکمت یار نے ستر ہزار ، رحمت اللہ نبیل نے 33 ہزار ووٹ حاصل کی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی کو جعلی ووٹوں سے کامیاب کیا گیا ہے ۔