افغانستان: کندھار میں باراتی گاڑی کو حادثہ ، 9 افراد جانبحق

209

حادثے میں پانچ خواتین، تین بچے اور ڈرائیور جانبحق ہوئیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلع ارغنداب میں باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث پانی کے نالے میں گر کر ڈوبنے سے پانچ خواتین ، تین بچوں سمیت گاڑی ڈرائیور جانبحق ہوئیں۔

آج صبح سویرے پیش آنے والا حادثہ ضلع ارغنداب کے کلی سیدان میں پیش آیا۔

مقامی میڈیا زرائع کے مطابق گاڑی ارغنداب سے ضلع شاولیکوٹ جارہا تھا۔