بولان : پاکستانی فورسز کی زمینی آپریشن جاری

182

فورسز کی جانب سے ہرنائی شہر میں واقع فوجی چھاونی سے مارٹر کے گولے بھی فائر کئے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے جمبرو میں پری چشمہ  اور ناور کے مقامات پہ  پاکستانی فورسز نے زمینی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہوا ہے اور ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی ۔

واضح رہے کہ دوران آپریشن فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے  ۔

تاہم مسلح افراد و فورسز کے درمیان ہونے والے جھڑپ میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔