ہرنائی: پاکستانی فورسز کی زمینی آپریشن جاری

152

جاری آپریشن میں تاحال کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح سے ہرنائی کے علاقے پوڈ کو مختلف اطراف سے محاصرے میں لینے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا تھا جو کہ آخری اطلاعات تک جاری و ساری ہے۔

آپریشن  میں کئی مقامات پہ گھروں میں تلاشی کی گئی اور لوگوں سے ان کے مکمل کوائف جمع کئے گئے ۔

تاہم آج صبح سے جاری آپریشن میں تاحال کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں آپریشن و جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے یہاں پہ ہونے والے انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے آئے روز آواز بلند کیا جاتا ہے ۔