گورنمنٹ انٹر کالج تمپ کے تعلیمی مسائل کو حل کیا جائے – بی ایس او

182

بی ایس او تربت زون کے ترجمان سمیر رئیس نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ انٹر کالج تمپ کے تعلیمی مسائل اور لیکچرار کی کمی کا مسئلہ حل نہ کرنے کیخلاف گذشتہ روز گرنمنٹ انٹر کالج تمپ کے طلباء نے تربت میں شہید فدا چوک پر دھرنا دیا۔ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ انتظامیہ نے طلباء کی طرف کوئی توجہ نہیں دیا۔ تمپ انٹر کالج بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اگر دیکھا جائے تو سب سے بڑا مسئلہ لیکچرار کی کمی کا ہے جہاں لیکچرار نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیس سال گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک سائنس کا لیکچرار تعینات نہیں کیا گیا۔ کالج میں سائنس کے مضامین بائیولوجی، کمیسٹری، فزکس، انگلش اور ریاضی کے کلاسیں خالی پڑے ہیں۔ کالج میں ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب نہیں، گورنمنٹ کی طرف دو بسیں دی گئی تھی جس میں ایک بس چل رہا ہے جو کہ گرلز طالبات کو پہنچانے میں مصروف ہے دوسرے بس کے لئے ابھی تک ڈرائیور تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ بوائز طلباء کے لئے ٹرانسپورٹ کے سہولت موجود نہیں جس کے باعث طلباء کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سمیر رئیس کا کہنا ہے کہ نئی نسل زمانے کے جدید تقاضوں اور علوم وفنون سے آگاہ ہوکر قوم و ملک کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں جہاں تک نظام تعلیم کا تعلق ہے اس میں ابتدائی تعلیم، پرائمری اور مڈل کے بعد ہائی سکول، کالج اور یونیورسٹی سطح تک کی تعلیم کے لئے الگ الگ پالیسیاں الگ نصاب اور الگ تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے تمپ کے ایسے اسکول ہیں جو ابھی تک سائنس ٹیچرز سے محروم ہیں۔