ڈگری کالج گوادر کے طالب علموں کا پریس کلب اور ایم پی اے گوادر کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کالج میں لیکچراروں کی کمی اور پیشکان کے طالب علموں کے لیے بس کا انتظام نہ کرنا زیادتی ہے، مظاہرین
ڈگری کالج گوادرکے طالب علموں نے کالج میں تعلیمی فقدان کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالب علموں نے کالج انتظامیہ، وزارت تعلیم اور آئیر ایجوکیشن بلوچستان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔
طالب علموں کا کہنا تھا کہ ڈگری کالج گوادر تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، کالج میں اساتذہ کی کمی ہے جبکہ پیشکان کے طالب علم کالج بس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔
طالب علموں نے ایم پی اے گوادر کے رہائش گاہ کے سامنے بھی احتجاج کیا اور کہا کہ ایم پی اے گوادر ہر بار وعدہ کرکے بھول جاتے ہیں اور ان کے عدم توجہی کی وجہ سے ڈگری کالج گوادر مسائلستان بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالج بلڈنگ کی چھت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ڈگری کالج گوادر کے بنیادی مسائل کو فوری طورپر حل کیا جائے۔