گرلز ڈگری کالج تربت کے طالبات ٹرانسپورٹ سے محروم

454

بی ایس او تربت زون کے ترجمان سمیر رئیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بسوں کی نہ ہونے کی وجہ سے چھ سو کے قریب طالبات تعلیم سے محروم ہیں۔ متاثرہ طالبات کی تعلق تربت کے علاقے کوشکلات، پٹھان کہور اور شاہی تمپ سے ہیں۔

تربت میں تعلیمی نظام بہتر ہونے کی بجائے بدتر ہوتا جارہا ہے۔ ہم بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے اس مسئلے کو اچھی نگاہ سے دیکھیں اور اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کوشش کریں اس مسئلے کو حل کرنے میں دیر نہ ہو جائے کیونکہ ٹرانسپورٹ کے نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں کے تعداد میں طلبہ تعلیم سے دور رہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بی ایس او ہمیشہ اپنے طلبہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑئی ہے، عورت اور مرد معاشرے کے اہم ستون ہیں اور معاشرے کی بقاء کیلئے دونوں کا کردار بہت اہم ہے، کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے تعلیم لازمی ہے۔ لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ عورت کے دم سے یہ معاشرہ قائم ہے جو اپنی گود میں نسلوں کو پروان چڑھاتی ہے ۔اب جس نے نئی نسل کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ آگے چل کر اس معاشرے کو سنبھال سکے جب وہ خود کسی قابل ہوگی تو ہی معاشرے کی مضبوط بنیاد رکھ پائے گی۔