کیچ: مسلح افراد کے حملے میں ہلاک فورسز اہلکار کی شناخت ہوگئی

764

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوج کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

فوجی اہلکاروں پر حملہ کیچ کے علاقے بلیدہ میں ’جہانی آپ‘ کے مقام پر کیا گیا ہے جہاں فوج اہلکار پیدل گشت کررہے تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گشت پر معمور اہلکاروں کو پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حملے میں ہلاک اہلکاروں میں سے ایک کی شناخت محمد سلیم لاشاری ولد اعظم لاشاری کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقے ’وہوا‘ کے نواحی بستی مسلم آباد سے ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بلیدہ بٹ کے ہسپتال میں فوری طور پر طبی امداد دینے کیلئے منتقل کیا گیا تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے آخری اطلاعات تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

بلیدہ اور گردونواح کے علاقوں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں سرگرم ہے جبکہ اس سے قبل بھی فورسز اور ان کے حمایت یافتہ افراد پر حملے ہوچکے ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا ہے۔