کیچ : ضعیف العمر باپ اپنے بیٹے سمیت فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

329

بلوچستان میں نوجوانوں کے علاوہ ضعیف العمر بزرگ و خواتین اور بچے بھی پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہورہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگ آباد میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ایک ضعیف العمر شخص کو اس کے جوان بیٹے کے ہمراہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

خیال رہے کہ میران ولد سردو اور اس کے بیٹے الیپ کو 18 نومبر 2019 کو لاپتہ کردیا تھا۔

علاقے میں زرائع مواصلات نہ ہونے کی وجہ سے میران اور بیٹے کی گرفتاری کی خبر رپورٹ نہ ہوسکی ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا اور پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کےلئے مختلف علاقوں میں احتجاج کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔