بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 27 نومبر کو ضلع کیچ کے علاقے گوک میں رودان کوہ میں قائم فوجی چوکی پر اسنائپر کے ذریعے نشانہ بناکر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج پر اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔