کیچ: اسنائپر حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

132

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مند میں فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انہوں نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل شام کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے دریائے چم میں فوجی چوکی پر اسنائپر رائفل سے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

میجر گہرام نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔