کوہلو : سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل

196

خاتون سمیت دو افراد کے قتل کا واقعہ کوہلو کے نواحی علاقے میں پیش آیا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  کوہلو کے  نواحی علاقے کلی سیلاچی میں سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

کوہلو پولیس کے مطابق فائرنگ سے سلیمان نامی شخص اور مسماة (س) موقع پر دم توڑ گئے۔

 واقعہ کے بعد ایس ایچ او ریاض مری کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ۔

کوہلو سمیت نصیر آباد اور بلوچستان کے بعض دیگر علاقوں میں سیاہ کاری کے الزام میں قتل کے واقعات اکثر اوقات پیش آتے رہتے ہیں ۔