کوئٹہ: گیس عدم دستیابی پر سریاب روڈ احتجاجاً بند

362

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے علاقہ مکینوں نے گیس کی عدم دستیابی اور پریشر میں کمی کے خلاف مرکزی شاہراہ سریاب روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے احتجاجاً بند کردیا۔

سردیاں شروع ہونے کیساتھ ہی کوئٹہ، قلات، مستونگ کے مختلف علاقوں سے گیس پریشر میں کمی اور گیس بندش کے شکایات موصول ہونا شروع ہوچکے ہیں۔

سریاب روڈ پر احتجاج کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں جبکہ روڈ کے بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن جاوید بلوچ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گیس کمپنی انتقامی بنیادوں پر سریاب کو گیس سپلائی و پریشر کمی سے تکلیف دے رہا ہے، سردی کے ساتھ گیس کی پریشر سمیت غیر اعلانیہ بندش سے عوام کے مشکلات میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کمپنی نے گذشتہ سال تیز میٹروں کی تنصیب کرکے بھاری بلوں کے ذریعے عوام کا استحصال کیا اس سال سردی کے شروع میں ہی پریشر کم کرکےاستحصال کوجاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کانک مستونگ میں میٹر رکھنے والے گیس سے ہی محروم اور بلوں کے ذریعے بھتہ جمع کررہے ہیں۔