کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

221

ہلاک ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شابو میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دوسگے بھائی دوران خان اور عبدالعزیز شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوگئے۔ تاہم مذکورہ افراد کو قتل کرنے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔