کوئٹہ: فورسز کی کاروائی، تین افراد ہلاک

226

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی کاروائی میں مبینہ طور پر تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کاروائی اغبرگ کے علاقے میں کی گئی جہاں گاڑی میں سوار تین افراد اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کیساتھ کوئٹہ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

عسکری حکام کے مطابق خفیہ اداروں اور سی ٹی ڈی نے مذکورہ افراد کو روکھنے کے لیے ناکہ بندی کی، مبینہ حملہ آوروں نے ناکے پر پہنچ کر فورسز اور خفیہ اداروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

مذکورہ افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام کا دعویٰ ہے کہ تینوں افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جو اس سے قبل کوئٹہ، لورالائی اور دیگر علاقوں میں کاروائی کرچکی ہے۔

دوسری جانب تاحال کسی گروپ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔