کوئٹہ: فائرنگ سے سرنڈر شدہ دوران مری بھائی سمیت ہلاک

936

کوئٹہ میں مسلح افراد کے ہاتھوں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت پاکستان آرمی کے سامنے سرنڈر کرنے والا دوران مری اور عبدالعزیز مری کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 45 سالہ دوران مری عرف بزرگ ولد شادیان خان کو تین گولیاں جبکہ 25 سالہ عبدالعزیز مری ولد شادیان خان کو چھ گولیاں لگی۔

واضح رہے کہ دونوں افراد کو کلی شابو میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گاڑی میں وہاں سے گزر رہے تھے۔

خیال رہے دونوں ہلاک ہونے والے بھائیوں نے گذشتہ سال پاکستان کے عسکری حکام کے سامنے سرنڈر کیا تھا جبکہ دونوں افراد کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔

مذکورہ افراد فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔