بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے ایک مختصر بیان میں پانچ دسمبر 2015 کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے گڈو خان بگٹی کی بازیابی کی اپیل کی گئی ۔
لاپتہ گڈو خان بگٹی کے لواحقین کے مطابق اسے کوئٹہ کے مشن روڑ سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا تھا ۔
لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے لاپتہ نوجوان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کریں۔
بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں و تنظیمیں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا الزام پاکستان آرمی و اس کے خفیہ اداروں پہ عائد کرتے ہیں ۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن بھی احتجاج۔ جاری ہے