کوئٹہ سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

400

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے دو مہینے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش ضلع قلعہ عبداللہ سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ سے غوث اللہ ولد کریم آغا 14 اگست کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا جس کے بعد ان کے لواحقین نے اس کو تلاش کی لیکن کوئی معلومات نہیں مل سکی۔

غوث اللہ کی گولیوں سے چھلنی لاش قلعہ عبداللہ سے ملی ہے، اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر لیویز تھانہ میزئی اڈہ کے انچارج محمد نسیم اچکزئی نے نفری کے ہمراہ لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔