کوئٹہ سے لاپتہ جان محمد کو بازیاب کیا جائے- لواحقین کی اپیل

235

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کےلئے  طویل عرصے سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگآئے ہوئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں لاپتہ جان محمد کے لواحقین کی جانب سے ایک اپیل جاری کی گئی ہے ۔

لواحقین کے مطابق جاں محمد ولد عبدالرحیم کو 26 جولائی 2015 کو کوئٹہ برمہ ہوٹل سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

انہوں نے متعلقہ حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ جان محمد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کریں اور اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کرکے سزا دی جائے لیکن اس طرح کسی کو لاپتہ کرنے سے پورا خاندان کرب میں مبتلا ہوتا جاتا ہے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا اور یہاں کی سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اکثر و بیشتر لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے آواز بلند کیا جاتا ہے ۔