کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

156

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک شخص کی کچھ دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش نوحصار کے قریب ملی جس کو شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت احمد ضیاء ولد نوید خلجی سکنہ نواں کلی کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچستان میں مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہونے کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہوتے ہیں جن میں سے کئی افراد کی شناخت نہیں ہوپاتی ہے۔

ناقابل شناخت ہونے والے لاشوں کو لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتا ہے، رواں سال کے اوائل میں کوئٹہ کے قریب دشت تیرہ میل کے قبرستان میں دس افراد کی لاوارث لاشوں کو دفن کیا گیا جبکہ ستمبر کے مہینے میں مزید چار افراد کی لاشوں کو لاوارث قرار دیکر اسی قبرستان میں دفنایا گیا۔

کوئٹہ سے ملنے شخص کے  ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

بلوچستان میں ملنے والی لاشوں کی بابت انسانی حقوق کے تنظیموں سمیت سیاسی جماعتیں اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔