کوئٹہ/سبی: حادثات میں ایک شخص جانبحق، چار زخمی

216

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع سبی میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر دیوار گرنے سے روشن علی ولد علی گل سکنہ بشیر چوک جانبحق ہوگیا۔

 دریں اثنا ضلع سبی میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ رند علی تھانے کی حدود میں پیش آیا جبکہ حادثے میں وسیم، امجد، بابل اور مسکل نامی افراد زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید کارروائی حکام کی جانب سے کی جارہی ہے۔