کوئٹہ: تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

312

کوئٹہ میں مزید تین ڈینگی وائرس کے کیسز سامنے آگئے، مریض کراچی سے کوئٹہ آئیں تو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کو گذشتہ روز فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال لایا گیا۔ انچارج آئی سلیشن وارڈ ڈاکٹر صادق بلوچ کے مطابق مریض کراچی سے کوئٹہ آئے تو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہسپتال منتقل ہونیوالے مریضوں کا تعلق کوئٹہ، ژوب اور بدین سے ہیں۔

رواں سال فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 36 افراد کو لایا گیا ہے۔ بلوچستان میں رواں سال 2900 سے زائد افراد ہسپتال لائے گئے، 1973 سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈینگی نے 3 مریضوں کی جان لے لی۔