کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد ایمولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بلیلی کے قریب فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا اور دھماکے میں 8 سے 9 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
دریں اثنا حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حواس باختہ ادارے میڈیا میں اپنا نقصان چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔