پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قونصلر سیکشن پیر چار نومبر سے تاحکم ثانی بند رہے گا۔
پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قونصلر سیکشن پیر چار نومبر سے تاحکم ثانی بند رہے گا۔
اس سے قبل کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے نامعلوم افراد کی جانب سے اپنے اہلکاروں کو ہراساں کیے جانے پر افغان وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ بھیجا تھا جبکہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کے سقارتی عملے کو لاحق سکیورٹی خطرات پر خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
تین نومبر کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق دو اور تین نومبر کو سفارتی عملے کے ساتھ کم سے کم آٹھ ایسے واقعات پیش آئے جن کو 1961 کے سفارتی تعلقات پر ویانا کنونشن کی شقوں 22 (3)، 25، 26، 29 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے افغان حکام سے نہ صرف کابل بلکہ جلال آباد، ہیرات اور مزار شریف میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے اہلکاروں کو بھی 1961 کے ویانا کنونشن کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان اس کنونشن کا دستخط کنندہ ہے۔