ڈیرہ اسماعیل خان: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

285

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد  کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق دونوں پولیس اہلکار تحصیل کلاچی میں واقع ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر  ڈیوٹی دینے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کی جس  سے دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بلال اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ سے ہونے والے دونوں اہلکاروں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردی گئی۔

تحصیل کلاچی میں رواں ہفتہ فورسز پر حملے  کا یہ دوسرا واقعہ ہے رواں ہفتہ اب تک چار سیکورٹی اہلکار مارے گئے ۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔