چاغی : نوکنڈی سے لاپتہ محمد انور بازیاب

220

محمد انور کی بازیابی کی تصدیق خاندانی زرائع نے بھی کی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بائیس دسمبر 2018 کو ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا محمد انور ولد چاکر خان گذشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

محمد انور کی بازیابی کی تصدیق اس کے چھوٹے بھائی ماجد بلوچ نے بھی کی ۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے چند ایک نوجوان بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد مختلف علاقوں سے سینکڑوں لوگ لاپتہ بھی ہورہے ہیں ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ماما قدیر اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا  گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔