پولیس اہلکار نے گھر کے 3 خواتین کو قتل کے بعد خودکشی کرلی

191

لورالائی میں پولیس ملازم نے فائرنگ کرکے اپنی ماں، بہن اور بیوی کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم نے واقعے کے بعد خودکشی کرلی۔

 پولیس کے مطابق واقعہ لورالائی کے بخاری اسکیم میں پیش آیا، جہاں محکمہ پولیس میں جونئیر کلرک نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے ماں، بہن اور بیوی کو قتل کردیا اور خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت، ثاقب علی، فوزیہ بی بی (والدہ)، گوشہ بی بی (بہن) اور سعدیہ (اہلیہ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی، گھریلو تنازع سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔