پنجگور/ڈیرہ بگٹی: ٹریفک حادثات میں 4 افراد جانبحق، 2 زخمی

133

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور ڈیرہ بگٹی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں چار افراد جھلس کر چار جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سرسنڈ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے جن میں سے دو کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دو کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دریں اثنا زین لوٹی سے ڈیرہ بگٹی جانے والی گاڑی کو دشت گوران کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر پانی کے تالاب سے جا ٹکرائی ہے۔

حادثے میں گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔