پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کےلیے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی

144

  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ پر سکھ یاتریوں کی   پاکستان آنے کےلیے  پاسپورٹ کی شرط ختم کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے  کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے دو شرطیں ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ سکھ ياتری پاسپورٹ کے بجائے واضح شناخت پر کرتارپور آسکيں گے، جب کہ سکھ ياتریوں کو پاکستان آنے کیلئے 10 روز قبل رجسٹريشن کرانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ یاتری رجسٹریشن کی شرط سے مشروط ہونگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ بھارت سے 5 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو روزانہ کی بنیاد پر پاکستان بھیجنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، نومبر میں پاکستان کی جانب سے راہداری کھول دی جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید بتایا کہ یاتریوں کیلئے بس پوائنٹس اور اسٹاپس بنائے جائیں گے، صحافیوں کو بھی ان جگہوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ ایف آئی اے اور امیگریشن پوائٹنس بھی راہداری کے انٹری اور اخراج کے راستوں پر بنائے جائیں گے۔ یاتری جس روز آئیں گے، انہیں اسی روز واپس جانا ہوگا۔