پاکستانی دہشتگردوں کی حوالگی کے لیے بھارت و افغانستان کا معاہدہ

261

بھارت اور افغانستان کے درمیان پاکستانی دہشتگردوں کی حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا ۔

 ٹی بی پی کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق کابل اور نئی دہلی حکومت کے مابین پاکستانی دہشت گردوں کی حوالگی سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، افغانستان میں بھارتی  سفیر ونئے کمار اور افغان وزیر خارجہ ادریس زمان نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی نئی دہلی حکومت اور افغان حکومت مابین پاکستانی دہشت گردوں کی حوالگی سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

معاہدے کی رو سے افغانستان کی اشرف غنی حکومت افغانستان میں بیٹھ کر بھارت میں کارروائی کرنے والے پاکستانی دہشت گردوں کو بھارت کے حوالے کرنے کی پابند ہوگی، اس معاہدے پر سب سے پہلے 2016 میں دستخط ہوئے تھے جب صدر اشرف غنی نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے بھارت کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور بھارت میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں واضح کمی دیکھی جاسکے گی۔