“پانی پت” فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

1163

 سن 1761 میں، پانی پت کی تیسری جنگ ہوئی، جو ہندوستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور منفرد جنگ سمجھی جاتی ہے۔ اس جنگ کے فاتح احمد شاہ ابدالی تھے، جو عصری ریاست افغانستان کے بانی تھے، وہ پشتونوں میں احمد شاہ بابا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

ڈھائی صدی کے بعد، ہندوستان میں جنگ کو اب ایک سنیما فلم میں دکھایا گیا ہے، جس میں احمد شاہ بابا کا کردار سنجے دت ادا کررہا ہے اور وہ بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس فلم کی تیاری مکمل ہے اور توقع ہے کہ 9 دسمبر کو سینما گھروں میں اس کی نمائش کی جائے گی لیکن عام طور پر تمام پشتونوں نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ “سنجو بابا” نے “احمد شاہ بابا” کا کردار کیسے ادا کیا ہوگا اور فلمساز آشوتوش گواریکر نے تاریخ کو کس طرح پیش کیا؟


سنجے دت نے جمعرات / اتوار کو ٹویٹر پر پانی پت سے متعلق فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا، جس میں وہ احمد شاہ بابا کے کردار میں نظر آئے۔ اس نئے پوسٹر میں احمد شاہ ابدالی کے کردار کو ہولناک قرار دیا گیا ہے۔

سنجے دت نے اس پوسٹر کے ساتھ لکھا ہے: “احمد شاہ ابدالی” جہاں پر سایہ پڑتا ہے، وہاں موت ہوتی ہے۔ “

فلم کا مکمل آفیشل ٹریلر گذشتہ روز جاری کیا جاچکا ہے جس کو اب تک چار لاکھ سے زائد افراد یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔

فلم میں ارجن کپورمراٹھی سلطنت کے سربراہ کے کردار میں نظر آئینگے۔

فلم کے ٹریلر سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ فلم مراٹھی عوام کے نقطہ نظر سے بنائی گئی تھی۔ مراٹھی، جو اپنی بادشاہت کی حفاظت کر رہے تھے  اور ان کے خلاف احمد شاہ ابدالی، ایک لاکھ فوج کے ساتھ ہندوستان پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

تاہم فلم کی مکمل کہانی اس وقت معلوم ہوگی جب فلم کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا جو اگلے مہینے کی 9 تاریخ کو سینما گھروں میں دکھائی جارہی ہے۔