معروف ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے پیغامات کی رازداری اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے حال ہی میں بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
گذشتہ روز واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’فنگر پرنٹ لاک‘ متعارف کرایا ہے جو کہ صارفین کی اضافی سیکیورٹی اور پیغامات کی حفاظت کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
صارفین واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ ورژن کو اپنے اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کر کے اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رواں سال کی ابتداء میں ہم نے واٹس ایپ صارفین کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے آئی فون صارفین کے لیے ٹچ آئی ڈی اور فیس آئی ڈی متعارف کرایا تھا۔‘
کمپنی نےمزید کہا کہ ’آج ہم نے آئی فون میں متعارف کرائے جانے والے فیچر کی طرح اینڈرائڈ صارفین کے لیے بھی ’فنگر پرنٹ لاک‘ متعارف کرادیا ہے۔‘
صارفین ’فنگر پرنٹ لاک‘ فیچر کو استعمال کرنے کے لے اپنے اسمارٹ فون کی ایپ واٹس ایپ کھولیں گے جس کے بعد سیٹنگ کے آپشن میں جاکر اکاؤنٹ کے سیکشن کو کھولیں گے۔
اکاؤنٹ کا سیکشن کھولنے کے بعد پرائیویسی میں جا کر ’فنگر پرنٹ لاک‘ کو کھولا جاسکتا ہے جو کہ آپ کے ہی فنگر پرنٹ سے ان لاک ہونے کے بعد اس فنگر پرنٹ کو استعمال کرنے کے لیے تصدیق کرے گا۔