نوکنڈی سے لاپتہ محمد انور کو بازیاب کیا جائے- لواحقین کی اپیل

118

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نوکنڈی سے بائیس دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو لاپتہ ہونے والے محمد انور ولد چاکر کے لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے ۔

محمد انور کے لواحقین کی اپیل لاپتہ بلوچوں کی بحفاظت بازیابی کےلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے فیس بک صفحے پہ جاری کی ہے۔

بلوچستان کی قوم پرست آزادی پسند و پارلیمانی جماعتیں و تنظیمیں لاپتہ افراد کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کرتے ہیں ۔