نوشکی اور پنجگور سے لاپتہ دو نوجوان بازیاب

206

نوشکی کلی جمالدینی سے لاپتہ ہونے والے سلال بلوچ آج بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور سے سیکورٹی فورسز کے ہاتهوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے دو بلوچ نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چار نومبر کو نوشکی آزات جمالدینی لائبریری سے لاپتہ ہونے والے نوجوان سلال جمالدینی 4 روز بعد بازیاب ہوکر اپنے گهر پہنچ گئے۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تین سال قبل لاپتہ ہونے والے زامران کا رہائشی فخرالدین درازئی نامی نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گهر پہنچ گئے-

یاد رہے بلوچستان سے آئے روز لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے انسانی حقوق کے تنظیموں کے سروے کے مطابق موجودہ دو سالوں میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔