نصیر آباد: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 1 زخمی

119

نصیرآباد کے علاقے باری شاخ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود باری شاخ مقامی پیٹرول پمپ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص منظور احمد کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا شخص فدا حسین شدید زخمی ہوگیا، زخمی اور ہلاک ہونے والے کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے تاہم مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔