منحرف کمانڈر بزرگ مری کو بھائی سمیت ہلاک کردیا – بی ایل اے

618

بلوچ  لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ آج شام بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بی ایل اے کے سابق سرینڈر کردہ منحرف کمانڈر اور سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ دوران مری عرف بزرگ کو انکے بھائی و شریک کار عبدالعزیز مری کے ہمراہ فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

دوران مری عرف بزرگ بی ایل اے کے ایک سابق علاقائی کمانڈر تھے، بلوچ لبریشن آرمی کے انٹلیجنس ونگ نے کچھ مخصوص حرکات کے بنا پر دوران مری اور ان کے بھائی عبدالعزیز کے بابت خفیہ تحقیقات شروع کی، جس میں ایسے بہت سے ثبوت و شواہد ملے کہ مذکورہ افراد دشمن کے ساتھ خفیہ ڈیل کرچکے ہیں اور درون خانہ اہم تنظیمی کمانڈران کو نقصان دینے کا منصوبہ بندی کررہے ہیں، اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتے دیکھ کر دوران مری عرف بزرگ اور عبدالعزیز مری فرار ہوگئے اور دشمن کے سامنے باقاعدہ سرینڈر ہوئے۔

مذکورہ غداران نے بعد از سرینڈر نا صرف تنظیمی راز افشاں کیئے بلکہ حکومتی سرپرستی میں ایک ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دینے میں مگن ہوئے۔

دشمن کے سامنے تنظیمی راز افشاں کرنے، مخبری کا مرتکب ہونے، ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دینے اور قومی غداری کے جرم میں بلوچ لبریشن آرمی نے مذکورہ غداران کو موت کی سزا سنائی، جس پر آج کوئٹہ میں عملدرآمد ہوا۔

بی ایل اے اس سے پہلے بھی واضح کرچکا ہے کہ بلوچ قومی تحریک کے غداروں کو کسی بھی طور معاف نہیں کیا جائیگا، دشمن کے سامنے سرینڈر ہوکر تنظیمی راز افشاں کرنا نا صرف بلوچ روایات کے رو سے قبیح ترین عمل ہے بلکہ تنظیم میں بھی اس غداری کی سزا موت ہے۔ جو افراد دوران مری عرف بزرگ کی طرح دشمن کے گود میں بیٹھ کر خود کو محفوظ سمجھنے کی حماقت کررہے ہیں، یہ انکے لئیے ایک واضح پیغام ہے کہ انہیں بلوچ سرمچار ہرگز معاف نہیں کریں گے، اور انہیں بہت جلد نشان عبرت بنایا جائے گا۔