لسبیلہ : ایف سی کے رویے کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا احتجاج

262

بیمار خواتین و بچوں کے ہمراہ ہوتے ہوئے تلاشی کے نام پر ایف سی اہلکار چیک پوسٹوں پہ مسافر گاڑیوں کو گھنٹوں تک روک لیتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق لسبیلہ میں مسافر بسوں نے ایف سی کے ہتک آمیز اور غیر مناسب رویے کے خلاف احتجاجاََ اپنی بسوں کو سڑک پہ کھڑی کرکے ٹریفک کو بند کردیا ۔

سڑک پہ گاڑیوں کی رفت آمد چار گھنٹے سے بند ہے اور احتجاج کے مقام پہ دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

ٹرانسپورٹروں کا موقف ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے قدم قدم چیک پوسٹ بنا رکھے ہیں، اور مسافروں کو ناجائز تنگ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  گاڑیوں میں بچے ، بوڑھے ، خواتین اور مریض موجود ہوتے ہیں لیکن اس کے باجود تلاشی کے نام پر خواتین کی تذلیل کی جاری ہے  اور گھنٹوں گاڑیوں کو روکا جاتا ہے ۔

دوسری جانب اسٹنٹ کمشنر احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کےلئے آئے لیکن انہوں نے سڑک کو کھولنے سے انکار کردیا اور انصاف کے فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔

ٹرانسپورٹروں نے موقف اپنایا کہ ایف سی کے کسٹم ایکٹ نہیں پھر کس قانوں کے تحت مسافر گاڑیوں کو گھنٹوں تک روک دیتا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قدم قدم پہ ایف سی کے چیک پوسٹ قائم ہیں جہاں کہ مقامی لوگوں کو تلاشی کے نام گھنٹوں روک کر ان کی تذلیل کی جاتی ہے ۔