قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد

253

بلوچستان کے ضلع قلات کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قلات سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ سیاہ کوہ کے قریب درمیانی پہاڑی میں ساٹھ سے پینسٹھ سالہ عمر کے ایک شخص کی لاش پڑی ہے۔ جس پر پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی۔

لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ لاش ایک روز پرانی بتائی جاتی ہے۔ لاش شناخت کیلئے ہسپتال میں رکھ دی گئی ہے۔