عوام سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو نہیں مانتے – ڈاکٹر مالک بلوچ

132

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہور کی حکمرانی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ 2018کے انتخابات میں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا بلوچستان کے وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اپوزیشن جماعتیں مستقبل کے لائحہ عمل کی حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے نیشنل پارٹی ان تمام فیصلوں کی مکمل تائید کرتی ہے عوام کے حقوق پر ہم کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہمیشہ ملک میں جمہور کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے جب تک ملک میں آئین وقانون کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک یہ سسٹم نہیں چلے گا، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وفاق کا نمائندہ اجتماع ہے، جس کاواحد مطالبہ نیازی کو گھر بھیجنا ہے۔عوام سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو نہیں مانتے، تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرکے ایک واضح پیغام اسلام آباد، وفاق اور پارلیمان کے لیے بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت اور آزادی ہے 70 سال بعد بھی شفاف آزاد انتخابات نہیں کراسکتے، پولنگ اسٹیشن سے آج بھی پولنگ ایجنٹ کو باہر پھینکا جاتا ہے، یہ کس کی جمہوریت اور نیا پاکستان ہے، ہم اس کو نہیں مانتے۔ ہماری معیشت آزاد نہیں، وزیرخزانہ کون ہوگا آئی ایم ایف طے کررہا ہے، معاشی دہشت گردی سے ہر طبقے کا معاشی قتل کیا گیا، جو ایک پاکستان کا دعویٰ کرتے تھے، عوام کو تکلیف اور امیروں کو ریلیف دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہور کی حکمرانی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ 2018کے انتخابات میں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈا لا گیا بلوچستان کے وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اپوزیشن جماعتیں مستقبل کے لائحہ عمل کی حوالے سے جوبھی فیصلہ کرے نیشنل پارٹی ان تمام فیصلوں کی مکمل تائید کرتی ہے ہم مزید صبر و تحمل کا مظاہرہ نہیں کرسکتے، ہم اداروں کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، ہم اداروں کیساتھ تصادم نہیں چاہتے، عوام کا فیصلہ آچکا ہے، حکومت کو جانا ہی جانا ہے۔