عبدالرشید لانگو کو بازیاب کیا جائے- لواحقین کی اپیل

127

عبدالرشید لانگو کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ لواحقین نے کوئٹہ نیو سریاب تھانے میں درج کی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب مل سے لاپتہ ہونے عبدالرشید ولد عبدالحق سکنہ منگوچر کے لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لاپتہ نوجوان کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے فیس بک صفحے پر جاری کردہ بیان میں لواحقین کے حوالے بتایا کہ عبدالرشید لانگو کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ نیو سریاب تھانے میں درج کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ عبدالرشید لانگو کے لواحقین کے مطابق 20 نومبر 2019 کو سریاب مل سے گھر سے نکلنے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔