طلبہ کسی بھی ملک و قوم کی سرمایہ ہوتے ہیں- بی ایس او

206

بی ایس او کراچی زون کے صدر عبداللہ میر نے عالمی یوم طلبہ کی  مناسبت سے ایک بیان میں کہا کہ طلبہ کسی بھی ملک و قوم کی عظیم سرمایہ ہوتے ہیں معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات ان کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس کے بغیر انسان سماجی و اقتصادی ترقی نہیں کر سکتا، طلبہ کسی بھی ملک و قوم کیلئے ترقی کی منزل کے حصول میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور اس دور میں اچھے تعلیمی ادارے طلبہ کی اہم ضرورت ہیں کیونکہ طلبہ کو تعمیری عمل اور تربیت کے مراحل طے کرنے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے دنیا بھر میں یونیورسٹیوں تک رسائی ہو،دیہی علاقوں کے طلبہ کی پہنچ دیگر شہروں میں قائم یونیورسٹیوں تک بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم صرف انفرادی طور پر ہی نہیں بلکہ معاشرے کیلئے بھی سودمند ثابت ہوتی ہے، اس لئے ہر سطح پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا کئے جائیں، طلبہ تنظیموں کو عالمی دن کے موقع پر پروگرامز ترتیب دینے کی ضرورت ہے،کیونکہ عالمی دن کے موقع پر پروگراموں کے زریعے سے یہ پیغام طلبہ کو دینا ہے کہ اسے بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جارہا ہے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے حق کی آواز بلند کرنے کے لیے طلبہ تنظیموں سے روابط قائم کریں۔